ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  گلبرگہ سے کانگریسی امیدوار رادھا کرشنا دوڈمنی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا 

 گلبرگہ سے کانگریسی امیدوار رادھا کرشنا دوڈمنی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا 

Sat, 13 Apr 2024 18:00:06    S.O. News Service

گلبرگہ، 13/اپریل  (ایس او نیوز /راست  )  حلقہ پارلیمینٹ گلبرگہ کرناٹک کے کانگریسی امیدوار اور صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی مسٹر ملیکارجن کھرگے کے داماد مسٹر رادھا کرشنا دوڈمنی نے جمعہ کے دن اہنا پرچۃ نامزدگی داخل کیا ۔ رٹننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر گلبرگہ محترمہ فوزیہ ترنم نے اس موقع پر ان کا پرچہ نامزدگی قبول کیا ۔ صدر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ڈی کے شیو کمار ، ارکان اسمبلی ایم وائی پاٹل محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ شمالی ، انجنئیر جگ دیو گتہ دار صدر ضلع کانگریس کمیٹی گلبرگہ بابو راءو چن چنسور سابق وزیر کرناٹک ایم وائی پاٹل رکن اسمبلی افضل پور،،مظہر عالم خان صدر نشین کلبرگی ڈیولوپمینٹ اتھارٹی، مقصود علی منیار، عالم خان سابق صدر نشین کرناٹک ٹور ازم ڈپارٹمینٹ، خلیل سیٹھ، کانگریسی قائد عبدالعزیز خرادی ، محترمہ چندریکا پرمیشور سابق مئیر گلبرگہ و دیگر کئی ایک اہم قائیدین موجود تھے ۔ واضحرہے کہ مسٹر رادھا کرشنا دوڈمنی کی جملہ جائیداد و و ملکیت 29;46;88کروڑ روپیوں کی بتائی گئی ہے ۔ رٹرننگ آفیسر کو پیش کردہ دستاویزات کے مطابق ان اثاثہ جات میں میں حرکیاتی اور غیر حرکیاتی دونوں اثاثے شامل ہیں ۔


Share: